327

خیبر پختونخوا بجٹ 4مئی کو پیش ہونے کا امکان

پشاور ۔ صو بہ خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال2018-19 ء کا بجٹ چار مئی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا ہے ۔

جومنظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو پیش کیا جائے گا ٗصو بائی محکموں نے نئے مالی سال کے لئے 126 ارب روپے کی تجاویز تیار کی ہیں ٗآئندہ مالی سال کے لئے اے ڈی پی کا حجم108 ارب روپے ہو گا جبکہ جاری سکیموں کے لئے 80 اور نئی سکیموں کے لئے 20 فیصد بجٹ مختص کر نے کی تجویز ہے ٗبجٹ میں غیر ملکی امداد کا حجم 52 ارب روپے سے زیادہ ہے ۔