243

2ڈی ایس پیز کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات

پشاور۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے گریڈ 17 کے دو ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے اس سلسلہ میں آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کی جانب سے جا ری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق پولیس سکول آف انوسٹی گیشن پشاورکے ڈی ایس پی مطلوب شاہ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سیکیورٹی پولیس سکول آف ٹیکٹس حیات آباد تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح ڈی ایس پی ٹریننگ سی پی او سعید خان کو بھی تبدیل کرکے ڈی ایس پی ایڈمن ٗ پولیس سکول آف ٹیکٹس حیات آباد کی پوسٹ پرعارضی چارج پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔