269

احتجاج میں شریک نرسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے احتجاج میں شرکت کرنے والی نرسوں کو فارغ کرنے اور معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نرسوں کو احتجاجی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق نرسنگ ایسوسی ایشن نے ہسپتالوں میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے تاہم اگر ایچ ایم سی کی کسی نرس نے احتجاج میں شرکت کی یا احتجاج کا حصہ بنی تو اسے ہسپتال سے فارغ کرکے اس کی خدمات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دی جائیں گی یا انہیں معطل کر دیا جائیگا