231

ن لیگ نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں اس سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کواپنی نامزدگی کیلئے درخواست20اپریل2018 تک پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع دوسری منزل،ڈینزٹریڈسنٹر،پشاورکینٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست کنندگان مزیدمعلومات یافارم پرکرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ کے ٹیلیفون نمبر 091-5250326یا موبائل نمبر0321-5599930پررجوع کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں