80

وزیر اعظم اورآرمی چیف سعودی عرب روانہ

اسلام آباد۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج(ہفتہ)کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں پر علاقائی صورت حال سمیت 34 ملکی عسکری اسلامی اتحاد کی مشقوں اور حوثی باغیوں کے مزائل حملے پر تبادلہ خیال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او ر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج (ہفتہ) کوایک روزہ دورے پر سعودی عرب کے لئے اسلام آباد سے ریاض روانہ ہونگے۔

دونوں رہنما دورء کے دوران 34 ملکی عسکری اسلامی اتحاد کی مشقوں کا بھی جائزہ لیں گے اور ساتھ میں خادم الحرمین شرفین شاہ سلمان عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے اس ملاقات میں بلخصوص علاقائی صورت حال اور حوثی باغیوں کے مسلسل سعودی عرب پر مزائل حملوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔