214

چوہدری نثار صحافیوں کے سیاسی سوالات سے ناراض

راولپنڈی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار صحافیوں کی جانب سے سیاسی سوالات کرنے پر ناراض ہوکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔ جمعرات کو سابق وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں ہسپتال کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آئے۔

صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتدا میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار ہسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔چوہدری نثار کے بارہا منع کیے جانے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی جس پر سابق وزیرداخلہ نہ صرف خفا ہوئے بلکہ برہم ہوکر پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے۔