236

چین کا چاند پر پھول اگانے کا منصوبہ 

بیجنگ ۔چین کی چینج ای۔4 چاندپر تحقیقات کرنے کیلئے اس سال موسم بہار میں چاند پر بھیجی جائیگی،چینج ای۔4 خلائی تاریخ میں بنیادی کردار ادا کریگی اور توقع ہے کہ یہ بہت اہم معلومات فراہم کریگی،یہ چاند کی دوسری سطح پر اترے گی اور چاند کی سطح پر موسم بہار میں پھول اگائے گی،یہ اپنے ساتھ آلو ،گوبھی اور سرسوں کے بیج بھی ڈبے میں لے جائیگی اور شاید ریشمی کیڑے لگے انڈے بھی چاند پر لے جائیگی۔

اس طرح چاند کی آف سطح پر پہلی بار کیمیائی تجزبات کئے جائیں گے،تحیقیق کرنے والوں کو توقع ہے کہ چاند پر پھول اگ آئیں گے اور اس منظر کو کمیرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے زمین والوں کو دکھایا جائیگا،چینج ای۔4 کے تجربات 28چینی یونورسٹیوں میں کئے گئے ہیں جن کی قیادت جنوب مغربی چینی چانگ کنگ یونیورسٹی نے کی،ان تجربات کے لیے چین کی سطح پر نوجوانوں میں مقابلہ کراویا گیا تھا جس کے بعد 200کا انتخاب کیا گیا۔