1004

دوسری جماعت کے طلبہ سے بھی جائزہ امتحان لینے کی تجویز

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پنجم اور ہشتم کے جائزہ امتحانات (اسسمنٹ ) کے بعد دوسری جماعت کے طلباء و طالبات سے بھی جائزہ امتحان لینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے دوسری جماعت کے جائزہ امتحانات میں نجی سکولوں کے طلبہ کو بھی شامل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے مردانہ اور زنانہ اسسمنٹ کوارڈینٹرز سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 2کے بچوں کے جائزہ امتحان 18 اپریل سے21 اپریل تک لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔