283

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز میں تالہ بندی کا اعلان

پشاور ۔خیبرپختونخواکے تمام آٹھ تعلیمی بورڈزکے ملازمین نے مجوزہ بورڈریفارمزبل کے خلاف آج سے تالہ بندی کااعلان کیاہے لاک ڈاؤن کے باعث میٹرک کے امتحان کے پیپرزکی چیکنگ اورانٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیوٹی بھی تقسیم نہیں ہوگی۔بورڈکوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس پشاوربورڈمیں ہوا۔

جس میں تمام بورڈزکے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ تمام بورڈز میںآج سے لاک ڈاؤن ہوگا اور بورڈکے تمام کام بندہونگے ،میٹرک کے امتحان کے پیپرزکی چیکنگ بھی نہیں ہوگی اورانٹرمیڈیٹ امتحان کی ڈیوٹی بھی تقسیم نہیں ہونگی۔