148

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کل ہو گا

اسلام آباد ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(کل) جمعہ کو نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے،منصوبے سے سالانہ 5.15 یونٹ بجلی ملے گی، ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی(کل) جمعہ کو نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا افتتاح کریں گے،کئی برس کی تاخیر سے مکمل ہونیوالے نیلم جہلم پن بجلی گھر سے 969 میگاواٹ بجلی کا حصول ممکن ہو گا۔ منصوبے سے سالانہ 5.15 یونٹ بجلی ملے گی اور ملک کو سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔