247

گڑھی حبیب اﷲ سے مانسہرہ آنیوالی گاڑی کو حادثہ

مانسہرہ۔گڑھی حبیب اﷲ سے مانسہرہ آنے والی مسافر کیری مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں گرنے سے ماں، بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گڑھی حبیب اﷲ سے مانسہرہ آنے والی کیری سوزوکی نمبر پی سی 789 بٹراسی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی آلٹو کار نمبر ایل ڈی اے 5596- سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری جس سے کیری سوزوکی میں سوار پانچ دن کی بچی اقراء، اس کی ماں نور بی بی، وحیدہ بی بی اور سوزوکی ڈرائیور شوکت علی جاں بحق جبکہ محمد رضوان شدید زخمی ہوا۔حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور وہاں موجود لوگوں کی مدد سے جاں بحق اور زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے شدید زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ تھانہ گڑھی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔