249

رشید گڑھی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار ٗ سامان ضبط

پشاور۔ٹاؤن ون انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے رشید گڑھی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 11افراد کو گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کئے ٹی ایم او ارشد زبیر کی ہدایت پر اے ٹی او آر ایاز درانی کی نگرانی میں چیف ڈیمالشنگ آفیسر قیصر باچہ ٗ اظہر علی شاہ ٗ فضل اور پولیس آفیسر ملنگ جان نے گزشتہ روز رشید گڑھی میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اس موقع پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ 11افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ۔