448

کھانسی کاشربت غیر معیاری قرار ٗ پابندی عائد

پشاور۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کھانسی کے ایک سیرپ کو غیر معیاری قرارد یتے ہو ئے اس پر پابندی عائدکردی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر سے اس کا سٹاک اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے وفاقی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبید کی جانب سے کھانسی کے غیر معیاری شربت کی نشاندہی کی گئی تھی اتھارٹی کے مطابق ادویہ ساز کمپنی گزشتہ بارہ سال سے کھانسی کا سیرپ بنا رہی ہے جس میں استعمال ہونے والے سالٹ کو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیاگیا ہے نشاندہی کے بعد ڈریپ کی جانب سے محکمہ صحت کو بھی آگاہ کردیا گیاہے محکمہ صحت کے مطابق اس ضمن میں تمام ڈیلرزکو بھی آگاہ کردیا گیاہے ۔