252

پشاور‘ 24گھنٹوں کے دوران 15 ٹریفک حادثات

پشاور۔ صوبائی دارالحکومت پشاو ر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ آتشزدگی کے 3 واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران رنگ روڈ ٗ جی ٹی روڈ ٗ ورسک روڈ ٗ یونیورسٹی روڈ او ر چارسدہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر 15ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں تین کی حالت کی نازک بتائی جاتی ہے ادھر اخون آباد ٗ قصہ خوانی اور چمکنی موڑ میں آتشزدگی واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔