244

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں / آندھی کے ساتھ بارش جبکہ اتوار اور سوموار کے دوران بالائی سندھ( سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن)میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں/ آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)اتوار کوراولپنڈی،سرگودھا، قلات، ژوب،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام اباد، خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، لاڑکانہ اورسکھر ڈویژن میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔