219

کراچی میں دھماکہ ٗ 2افراد جاں بحق

کراچی ۔شیریں جناح کالونی میں آئل فیلڈ میں دھماکے ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ نجی کمپنی میں قائم شیرے کے اسٹوریج ٹینک میں ہوا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دھماکے کے بعد ہزاروں لیٹر شیرہ زمین پر پھیل گیا ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 3 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا اسٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا ہے۔