269

ہنگو میں ماں نے 2بچوں کو قتل کر دیا

ہنگو۔ تحصیل ٹل کربوغہ شریف میں ماں نے فائرنگ کرکے دو بچوں کو قتل اورایک کو زخمی کر دیا پولیس نے قاتلہ ماں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ،میرے دو دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تان رکھی تھی کہ اپنے بچوں کو ماردوں گرفتار قاتل ماں کا پولیس کو بیان‘ اس حوالے سے تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ او محمد طار ق اورکزئی نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر 2بجے دوآبہ کے نواحی علاقہ محلہ قریش آباد کربوغہ شریف میں ماں شمع بی بی زوجہ شوکت محمد نے پستول سے فائرنگ کرکے تین بچوں اڑھائی سالہ لائبہ بی بی 18ماہ کے سیف ہمدان اور 4سالہ سلمہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔

جس میں لائبہ بی بی اور سیف ہمدان جاں بحق ہو گئے جبکہ 4سالہ سلمہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیاایس ایچ او نے مذید بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے قاتل ماں شمع بی بی کو آلہ قتل 30بور پستول سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ملزمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مجبوراً فائرنگ کرکے اپنے بچوں کو قتل کیا کیونکہ گزشتہ پانچ سالوں سے دیوروں اور ساس نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔

گزشتہ روز دو دیوروں اور ساس نے میرے سر پر کلاشنکوف تان کر کہا کہ اپنے بچوں کو قتل کردوورنہ تمہیں قتل کر دینگے میں نے مجبورا اپنے بچوں پر فائرنگ کر دی ایس ایچ او طارق اورکزئی نے کہا کہ تفتیش جاری ہے یہ کیس پیچیدہ ہے۔