262

باچا خان ایئر پورٹ پر دوران تعمیر 4اہم دفاتر مسمار

پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور کے توسیعی منصوبے کے تحت مزید 4اہم دفاتر مسمار کردیئے گئے ہیں جبکہ تین کنٹینر بھی ائیر پورٹ پہنچا دیئے گئے ہیں جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جائیگا ۔

دوسرے مرحلے میں ائیر پورٹ میں واقع مسجد کو بھی شہید کیا جائیگا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے تعمیراتی منصوبے میں پی آئی اے کینٹین ٗ انجینئرنگ ٗ کسٹم ٗ اے این ایف اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر کو گرایا جا رہاہے۔

ائیر پورٹ پر تعمیراتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو اسلام آباد ٗلاہور اورکراچی کی طرز پر تمام ترسہولیات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کے ساتھ آپریشنل کیا جا رہا ہے۔