230

پی ٹی آ ئی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ٗ عاطف خان

پشاور۔صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے میرٹ کی بالادستی اور اداروں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں کے ذریعے ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ بھی کیا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ دوبارہ منتخب ہو کر پاکستان کو دنیا کے ٹاپ ٹونٹی ممالک میں شامل کریں گے۔وہ چودہ لاکھ ستر ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے امجد آباد تا کوتر پان سڑک کی افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

جس سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر نے بھی خطاب کیا عاطف خان نے کہاکہ میرا عوام سے مطالبہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی حکومتوں کا ہمارے دور حکومت کے ساتھ موازانہ کریں اگر امن قائم ہوا ہے ،تعمیراتی کام ہوئے ہیں ،کرپشن ،رشوت اور بد انتظامی میں کمی آئی ہے اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اقدامات ہوئے ہیں۔

تو پھر ہمیں صرف ووٹ نہیں بلکہ مکمل سپورٹ چاہےئے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کو آنے والے الیکشن میں امیدوار نہیں مل رہے ۔تعمیراتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پر تیس سو جامع مساجد کی سولر ائزیشن ،ستر سے زیادہ سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے علاوی ہسپتالوں اور کالجوں کی تعمیر کی مد میں اربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔