173

خیبر پختونخوا ٗ سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی نرم

پشاور۔۔محکمہ تعلیم نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری سکولوں کے طلباء کیلئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملیشیارنگ کے یونیفارم کے علاوہ سفید شلوار قمیص پہننے کی بھی اجازت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی پڑنے کی پیشنگوئی کے پیش نظر ملیشیاء یا سفید رنگ کی شلوار قمیص،نیلا شرٹ اور نیوی بلیو رنگ کی ٹراوز پہنی جا سکتی ہے۔

کم مقدار والے پولیئسٹر اور کاٹن کپڑے والے یونیفارم پہننے کی تلقین کی گئی ہے،والدین اساتذہ کونسل کو موسم کی مناسبت سے شلوار قمیص یا شرٹ ٹراورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کا اختیارکرکے سکول کے تمام طلباء ایک ہی قسم کا یونفارم زیب تن کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔