423

ہارٹ اٹیک اور کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت

پشاور۔اگر کہا جائے کہ کینسر اور ہارٹ اٹیک اس وقت دنیا کے خطرناک ترین اور انتہائی موذی مرض ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا‘اگرچہ ان بیماریوں کا علاج موجود ہے‘تاہم اب پہلی بار ان امراض کے علاج میں اہم اور حیران کن پیش رفت ہوئی ہے‘جس پر کئی ماہرین صحت خود بھی حیران ہیں‘رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں جن مریضوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، وہ تمام دل کے امراض میں مبتلا تھے، جن میں سے زیادہ تر ایسے تھے جنہیں ایک بار ہارٹ اٹیک ہوچکا تھا‘تحقیق میں ایسے مریض بھی شامل تھے، جنہیں 2 بار دل کا دورہ پڑ چکا تھا۔

جبکہ دیگر مریض بھی دل کی بیماریوں اور کینسر میں مبتلا تھے‘ان مریضوں کو 4 سال کے دورانیے تک ’’کینا کینیومب‘‘ کا انجکشن دیا جاتا رہا‘مریضوں کو باقاعدگی کے ساتھ مسلسل 4 سال تک اس دوا کے ڈوز دئیے جاتے رہے‘جس کے بعد اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا‘ماہرین کے اخذ کردہ نتائج کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اگر ہر تین ماہ بعد ’’کینا کینیومب‘‘ کا انجکشن دیا جائے تو ان میں دل کا دورہ پڑنے کے 24 فیصد امکانات کم ہوجاتے ہیں۔’’کینا کینیومب‘‘ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والے ہارٹ پیشنٹ میں 17 فیصد اینجیوپلاسٹی اور سرجری کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں‘۔

یہی نہیں بلکہ اس دوا کے استعمال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے‘کینسر کے مریضوں کو یہ دوا دئیے جانے سے ان کی بیماری بڑھنے کے امکانات 50 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں‘یہ دوا انسانی جسم کے لئے اینٹی بائیوٹک کا کام کرتی ہے‘جو انسان میں کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور نظام ہاضمہ کے خراب ہونے کے وقت مؤثر طریقے سے کام دکھاتی ہے‘تاہم اس دوا کو دل کے مریضوں کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔