236

الیکشن تیاریاں،خیبر پختونخوا میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت شروع

پشاور الیکشن 2018 کی تیاریاں،خیبر پختونخوا میں ماسٹر ٹرینرز کی تربیت شروع،پشاور میں 26ماسٹر ٹرینرز تربیت میں حصہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اصوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا پیر مقبول احمد نے پشاور کے مقامی گیسٹ ہاوس میں تربیتی مرکز کادورہ کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس ٹریننگ میں دلچسپی لیں۔ تاکہ آیندہ انتخابات میں بہتر سے بہتر انداز میں انتخابی امور انجام پائے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں ٹرن آوٹ مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے،اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں۔