248

پائپ منتقلی ٗ گیس صارفین کو آج ہو گا پریشانی کا سامنا

پشاور۔سوئی گیس خیبرپختونخواکے ترجمان نے کہاہے کہ آج بروزجمعہ صبح9بجے سے شام 7بجے تک ہشتنگری بس سٹاپ(ریچ ون)کے مقام پرسوئی گیس کے مین دوپائپ لائنز منتقل کئے جائینگے‘ منتقلی کے دوران آج صبح9بجے سے شام7بجے تک گلبہار،نشترآباد،اندرون شہر،رنگ روڈ،چوک یادگار،کوہاٹ روڈ، ارمڑ سوڑیزئی، بڈھ بیر،ہزارخوانی اورموسیٰ زئی وملحقہ علاقوں کے صارفین کوسوئی گیس معطل ہونیکاسامناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سوئی گیس پائپ پرمنتقلی کاکام برق رفتاری سے جاری رہیگاتاہم صارفین سے احتیاطی تدابیرکی استدعاہے کہ پائپ لائن بحالی تک صارفین گھروں میں موجودسوئی گیس کے تمام آلات بندرکھیں تاکہ کوئی سانحہ رونمانہ ہو۔