14

ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میردوف اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ اور وزیر خارجہ رشید میردوف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میردوف اپنے وفد کے ہمراہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی 30ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے ترکمانستان اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رشید میردوف کا دورہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے 30ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔