انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
انگلینڈ کی کامیابی میں ٹام بینٹن کی شاندار سنچری نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ول جیکس اور جارڈن کاکس نے اننگز کے اختتامی مرحلے میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور میزبان ٹیم کی چار وکٹیں صرف 29 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم میچ میں واپسی نہ کرسکی۔
پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے دوسرے مقابلے میں بھرپور انداز میں کم بیک کیا اور 135 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔
تین میچز کی سیریز کا فیصلہ کن اور آخری ون ڈے بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔









