93

نیب تحقیقات کا خیر مقدم کرتا ہوں ‘امیر مقام 

پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ قومی احتساب بیوروکی جانب سے تحقیقات کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہیں اورنیب حکام سے ہرقسم کاتعاون کرینگے۔انہوں نے کہاکہ یہ میرے لئے کوئی اچھنبے کی بات نہیں1999میں سیاست میں قدم رکھنے سے قبل بریگیڈیئر(ر)گھمن کے دورمیں بھی تحقیقات کاسامناکیا اور الحمداللہ سرخروہوئے، 2014-15میں دوسال عمران خان کے بنائے گئے احتساب کمیشن نے جنرل (ر)حامدخان کی نگرانی میں تحقیقات کیں اور اس میں بھی سرخروہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے احسان کیاہے کہ ہمیشہ ہاتھ دینے کیلئے استعمال کئے ہیں کبھی لینے کیلئے نہیں جس پر آج تک فخرہے،ایک دفعہ وزیرمملکت،دودفعہ وفاقی وزیراورایک دفعہ وزیراعظم کامشیرہوتے ہوئے سیاست کامقصدعوام کابلاامتیازخدمت سمجھاہے اوردن رات عوام کی فلاح وبہبودکیلئے گزاری ہے اگریہ جرم تویہ جرم مرتے دم تک کرتارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ 1989سے کنسٹرکشن بزنس سے وابستہ رہا۔

اربوں روپے کے منصوبے معیارکے مطابق مکمل کئے،آج بھی ہماری کمپنی جومیرے بچے چلارہے ہیں کے ساتھ تقریباً10ارب روپے کے منصوبے اب بھی ہیں،محنت کے ذریعے جوکمایاعوام کی فلاح وبہبود پرہی خرچ کیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پیسکوہیڈکوارٹراورنادرادفترمیں ایک اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کی اورجاری منصوبوں کاجائزہ لیا۔