104

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں حادثہ ٗ 6 مزدور جاں بحق

سوراب ۔ ضلع قلات میں سوراب کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے سکی کان میں گیس بھرجانے سے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قلات کے علاقے سوراب کے سیاہ کمب میں واقع کوئلے کی کان میں میں گیس بھر جانے کے باعث چھ مزدور اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موقع پر موجود کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق مزدوروں کو کان سے نکالا اور اسپتال روانہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کے پاس کان کنی کرنے کی اجازت نامہ نہیں تھا وہ غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔دوسری جانب ضلع بولان کے علاقے گوگرت سے لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ سیاحوں نے کیمپنگ کے لیئے گوگرت میں قیام کیا تھا واپسی کا راستہ بھول گئے تھے۔ سیاحوں کی سخت سیکیورٹی میں بولان روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔