220

نوشہرہ اور بنوں میں جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کا منصوبہ

پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معا ون خصو صی برائے ٹرانسپو رٹ ، ما س ٹرانسپو رٹ ملک شا ہ محمد وزیر کی زیر صدارت بنو ں اور نو شہر ہ کے اضلا ع میں جد ید سہو لیا ت سے آراستہ عالمی معیا ر کے نئے بس ٹر مینلز کی تعمیر کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپو رٹ کا ایک اعلیٰ سطح اجلا س بد ھ کے روز پشا ور سیکر ٹر یٹ میں منعقد ہوا۔ سیکر ٹر ی محکمہ ٹرانسپو رٹ و ما س ٹرانزٹ کا مران رحمان، ایڈیشنل سیکر ٹری کلیم بلو چ، پراجیکٹ ڈائر یکٹر ٹرانسپو رٹ پلا ننگ اینڈمینجمنٹ یو نٹ عا دل جمیل، سنیئر ٹریفک انجینئر بلا ول جھگڑا اور انجنیئر بشیر کے علا وہ دیگر متعلقہ حکا م بھی اجلا س میں شر یک تھے۔

اجلا س میں ضلع بنوں اور نو شہرہ میں نئے بس ٹر مینل کی تعمیر کے حوالے سے مختلف امو ر کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا اور اس ضمن میں بعض فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس کے شر کا کو آگا ہ کیا گیا کہ نو شہر ہ میں بس ٹرمینل کی تعمیر کے لئے 100 کنا ل اراضی مختص کر دی گئی ہے جبکہ ضلع بنو ں میں بھی اراضی کے حصو ل کیلئے انتظا ما ت کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اجلا س کو بتا یا گیا کہ دونو ں اضلا ع میں 100 کنال اراضی پر جد ید بس ٹر مینلز تعمیر کئے جا ئینگے جبکہ اراضی کے حصو ل کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اجلا س کو مز ید آگا ہ کیا گیا کہ دونو ں سکیمو ں کیلئے کنسلٹنٹ کی تقر ری جلد عمل میں لا ئی جا ئیگی جس کے بعد اسے حتمی منظو ری کیلئے پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پا رٹی میں حتمی منظو ری کیلئے پیش کیا جا ئیگا۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی نے کہا کہ دیگر شعبو ں کی طر ح محکمہ ٹرانسپو رٹ میں بھی ار بو ں روپے کی لا گت سے کئی ایک میگا پراجیکٹس پر کا م ہو رہا ہے جن میں بیشتر تکمیل کے مرا حل میں ہیں۔

اُنہو ں نے کہا کہ ان منصو بو ں کی بدولت نہ صر ف صو بے میں عوام کو جد ید سفری سہو لیا ت میسر آرہی ہیں بلکہ صو بے میں ٹرانسپو رٹ کے شعبے نے انتہا ئی اہمیت اختیا ر کر لی ہے۔ ملک شا ہ محمد نے محکمہ ٹرانسپو رٹ کے حکا م پر زور دیا کہ عوامی مفا د کی سکیمو ں پر پیش رفت کو تیز کر کے اسے حتمی شکل دینے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقداما ت کئے جا ئیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ ضلع بنو ں اور نو شہر ہ میں نئے بس ٹر مینلز کی تعمیر کیلئے تما م تر انتظا ما ت جلد از جلد مکمل کئے جا ئیں کیو نکہ یہ دو نو ں منصو بے ان اضلا ع کی تر قی میں سنگ میل کے حیثیت رکھتے ہیں۔