199

ڈی سی پشاور اور تین پولٹیکل ایجنٹس تبدیل

پشاور۔صو بائی حکو مت نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سمیت پانچ افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق پولٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمد اسلم کو ایڈیشنل سیکر ٹری فاٹاسیکر ٹریٹ ٗ

پولٹیکل ایجنٹ نارتھ وزیر ستان ایجنسی کامران احمد آفریدی کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم ٗپولٹیکل ایجنسی خیبر ایجنسی خالد محمود کو محکمہ سٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کر نے کا حکم ٗگریڈ اٹھارہ کے پی اے ایس آفیسر محمد واصف سعید کو پولٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی ٗڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ایاز کو پولٹیکل ایجنٹ نارتھ وزیر ستان اور ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کو پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی تعینات کیا گیا ہے ۔