4

14 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد / لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس کے تحت بالائی علاقوں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی سمیت متعدد اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں کو بالخصوص مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔