واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملے کو ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران آئندہ انتخابات سے قبل مزید جارحانہ اقدامات کر سکتا ہے کیونکہ تہران یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح وہ امریکا کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تاہم امریکا اس مسئلے کو جلد اور مؤثر انداز میں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے اقدامات سے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا ہے، اور ریاض ایئرپورٹ حملے کے بعد حوثیوں کے خلاف عسکری کارروائی میں براہِ راست حصہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔









