جمرود (نیوز ڈیسک) — خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمرود کے علاقے جلال دین میں اس وقت پیش آیا جب شہید ہونے والا پولیس اہلکار کامران اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانہ جمرود جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
3









