3

کن علاقوں میں بارش متوقع اور کہاں موسم گرم و خشک رہے گا؟ اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی خشک موسم کے ساتھ دن کے دوران گرمی رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بعض شمالی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی isolated thunderstorm اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نسبتاً بلند رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رواں سال مون سون کا دور تقریباً مکمل طور پر اختتام پذیر ہوچکا ہے اور فی الحال زیادہ تر علاقوں پر خشک براعظمی ہوائیں اثرانداز ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ بعض مقامات پر محدود بارش اور گرج چمک ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 9 اکتوبر کے دوران ایک مغربی موسمی نظام ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، تاہم اس عرصے میں بھی ملک میں کسی بڑے بارشی سلسلے کی توقع نہیں۔