3

تمام سرکاری بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالجز میں بی ایس 4 سالہ پروگرام کے لیے آن لائن داخلوں کا آغاز

پشاور: صوبے بھر کے تمام سرکاری بوائز اور گرلز ڈگری کالجز میں بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرامز کے لیے باقاعدہ آن لائن داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ و طالبات مقررہ تاریخ کے اندر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ محکمے اور کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق امیدواران آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے پسندیدہ مضامین میں داخلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو وسعت دینا اور طلبہ کو گریجویشن کی جدید سطح پر معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ تمام خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے مکمل طریقہ کار اور آخری تاریخ سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ کالج کے پورٹل یا دفتری اعلانات سے رجوع کریں۔