3

روما مائیکل اور شان بیگ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

معروف ماڈل و اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ نے اپنی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

روما مائیکل نے انسٹاگرام پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی شادی کی تاریخ بتائی۔ ویڈیو کے ساتھ #RomaWedsShan بھی استعمال کیا گیا۔

ویڈیو میں روما مائیکل دلہن کے لباس میں جبکہ شان بیگ نفیس سوٹ میں نظر آئے۔ دونوں نے دبئی کے ایک معروف ہوٹل میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

روما مائیکل اور شان بیگ کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات 20 نومبر 2026 کو کراچی میں ہوں گی۔

شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

روما مائیکل اور شان بیگ نے اس سے قبل اپنے تعلق کو نجی رکھا تھا، تاہم اب شادی کی تاریخ کے اعلان کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات شوبز حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔