3

ایشین گیمز: پاکستان کے انصر اقبال نے لانگ جمپ فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے ایک ہی روز دو اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں، جہاں ایتھلیٹ انصر عباس نے لانگ جمپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان کی مینز والی بال ٹیم نے قازقستان کو 3-1 سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا۔

لانگ جمپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں انصر عباس نے 7.28 میٹر کی جست لگا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ان کی بین الاقوامی سطح پر پرسنل بیسٹ کارکردگی بھی قرار دی گئی ہے۔ لانگ جمپ کا فائنل پیر کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کی مینز والی بال ٹیم نے پول اے کے افتتاحی میچ میں قازقستان کو 3-1 سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے دو سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے، قازقستان نے تیسرا سیٹ 25-17 سے اپنے نام کیا، تاہم پاکستان نے چوتھے سیٹ میں 25-20 سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔

شوٹنگ کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں پاکستان کی رابعہ کبیر 44 شوٹرز میں 41ویں نمبر پر رہیں اور انہوں نے 278 پوائنٹس اسکور کیے۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی نظریں اب لانگ جمپ فائنل سمیت دیگر مقابلوں میں مزید اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔