3

بلوچستان: ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت ساران تنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے ساران تنگی میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔