10

حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی ٹیمیں بنائیں، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی مذاکرات کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔

اپنے بیان میں ناصر عباس نے کہا کہ دونوں جانب سے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، ایک فرد کے بجائے دونوں فریق بیٹھ کر معاملات پر بات کریں تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان باہمی گفتگو کے ذریعے مشکلات اور موجودہ سیاسی مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت آج یا جب بھی مذاکرات کیلئے بیٹھنا چاہے، ہماری جانب سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے سیاسی اختلافات کے حل کیلئے مذاکرات اور باہمی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔