270

پنجاب اسمبلی کے 3ارکان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد۔مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے3ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ(ق)کے احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاندان کے ہاتھوں میں مرتکز وسائل چھڑوا کر عوام میں تقسیم کرنے کا وقت ہے، قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح برتنے والوں سے جواب طلبی ناگزیر ہے۔

پنجاب کے عوام کو محروم رکھ کر بیرون ملک تجوریاں بننے والوں کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے۔ منگل کو پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہباب، آز اد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ(ق)کے احمد شاہ کھگہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اورپنجاب اسمبلی کے تینوں ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قوم کی امیدوں کا محور و مرکز بن چکی ہے۔

عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے، پنجاب کے عوام استحصال اور کرپشن سے عاجز آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پنجاب کی واحد اکثیریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ایک خاندان کے ہاتھوں میں مرتکز وسائل چھڑوا کر عوام میں تقسیم کرنے کا وقت ہے، قومی خزانے کو شیر مادر کیطرح برتنے والوں سے جواب طلبی ناگزیر ہے، پنجاب کے عوام کو محروم رکھ کر بیرون ملک تجوریاں بننے والوں کا محاسبہ وقت کا تقاضا ہے، قوم کی لوٹی گئی دولت واگزار کروا کر ہی دم لیں گے، نظام حکومت کی اصلاح اور عوام کی بہبود پر بھرپور محنت کریں گے۔