3

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی دیوار اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائی کے دوران 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار دیوار کے قریب عموماً نشے کے عادی افراد بیٹھتے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بعض افراد دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کرتے رہے، جس کے باعث دیوار کمزور ہوئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر متاثرہ افراد کو نکالا، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے جائے حادثہ کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔