7

مستونگ: پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تھانے پر دستی بم پھینکا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ اسے دور دور تک سنا گیا۔