341

جے یو آئی (س) کا عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

پشاور۔صوبائی قیادت سے مایوسی کے بعدجے یو آئی س نے انتخابی اتحاد کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ براہ راست بات کرنے کا فیصلہ کیاہے پارٹی کی خصوصی کمیٹی عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے سترہ نکاتی ایجنڈے پرمذاکرات کرے گی جبکہ قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم بھی زیر بحث آئے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کی شکست پر پارٹی کی مرکزی شوریٰ نے پی ٹی آئی کے صوبائی ذمہ داران کو مورد الزام ٹھہرانے کے بعد انتخابی اتحاد کے لیے اپنے سترہ نکاتی ایجنڈے پربراہ راست عمران خان کے ساتھ بات کرنے کے لیے کمیٹی بنائی تھی جس نے رابطے شروع کردیئے ہیں کمیٹی عمران خان کے ساتھ کھل کربات کرے گی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی مانگی جائیں گی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کی صورت میں جے یو آئی س نئے مذہبی اتحادکے لیے ایم ایم ا ے سے باہر کی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرے گی ۔