150

لاہور‘ بیکری میں آتشزدگی سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور۔لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح ایک بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث بیکری میں موجود 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جس کے دوران بیکری کے دروازے اور دیواریں توڑ کر عملہ اندر داخل ہوا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیکری کے دروازے بند تھے جس کے باعث دھواں بھر جانے سے 5 افراد کی اموات ہوئی۔ بیکری میں آتشزدگی کے حوالے سے ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔