133

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد: شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے،  بونیر میں اور اس کے گردو نواح موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری نے اہل علاقہ کو گھروں میں محسور کردیا، جب کہ ایوبیہ، مری، نتھیا گلی میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ہزارہ میں گرج چمک جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔