204

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہوگئی

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اوراسلام آباد سے 191 اور سندھ سے 112 شکایات موصول ہوئیں۔

کے پی کے اورفاٹا سے 49 اور بلوچستان سے 30 اعتراض داخل کیے گئے۔حلقہ بندیوں پراعتراضات دائرکرنے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے ٗ الیکشن کمیشن 4اپریل سیاعتراضات کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔یکم مارچ 2018ء کے بعد حکومتی و عوامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں بھی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔