94

سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا‘ عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا،یو این سیکیورتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی عمران خان نے شدید مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، پاکستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکیورتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اب اسے ضرور حرکت میں آنا ہوگا۔