6

بلوچستان کی کوئلے کی کان میں دھماکہ، 22 کان کن اندر پھنس گئے

بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد کان کن اندر پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کان کے اندر زمین کی گہرائی میں دھماکے کے باعث پیش آیا، جہاں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے پھنس گئے۔

کان مزدور رہنما پیر محمد کاکڑ کے مطابق دھماکے کے بعد تین کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 22 مزدور تاحال اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے حرکت میں آگئے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے چار ایمبولینسز بھی روانہ کی گئی ہیں۔