11

بکری چوری کا تنازعہ خونریز جھگڑے میں بدل گیا، ایک شخص جاں بحق

میانوالی کے علاقے کالا باغ کے نواحی علاقہ بنی افغان میں بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ عیسیٰ خیل کے علاقے کچا تندر خیل میں پیش آیا، جہاں بکری چوری کے معاملے پر دو فریقین کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کردی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔