129

گلگت بلتستان‘ٹراؤٹ مچھلی کے شکار پر دو سال کے لئے پابندی

اسلام آباد ۔گلگت بلستان حکومت نے ٹراؤٹ مچھلی کے شکار پر دو سال کے لئے پابندی لگا دی ہے۔ سیکرٹری ماہری پروری گلگت کے مطابق پابندی والے علاقوں میں غذر میں لانگیر سے کوکوش جھیل تک، گھانچے میں دریائے شوکی کے گاؤں مرضی گون اور نالہ کا چورا سے گردنگ باریل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کا مقصد ٹراؤٹ مچھلی کا تحفظ کرنا اور اس کی نسل کو بڑھانا ہے۔