82

دیکھنا ہے سینیٹ کی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ٗ خواجہ آصف

سیالکوٹ۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہونے والی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے اور پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اس خریدو فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ہیں۔